سکھر،پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کیلئے آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف این ٹی ایس پاس امیدواروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے،مظاہرین

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:40

سکھر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے لیے این ٹی ایس پاس امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی پلے کارڈ اٹھا کر غلام طارق چنہ ، غلام یاسین ، شمس کھوسو ، محمد آصف و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں این ٹی ایس ٹیسٹ پا س کیے کافی عرصہ گذر چکا ہے مگر ہمیں اس وقت تک آفر آرڈرز جا ری نہیں کیے گئے ہیں محکمہ تعلیم کے افسران کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کی آمد کے بعد انہیں آفر لیٹر جاری کئے جائینگے جو ابتک نہیں کئے گئے ہیں سکھر کے امیدواروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی آفر آرڈرز جلد از جلد جا ری کیے جا ئیں بصو رت دیگر وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کا ر وسیع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :