سکھر،سندھ کے آبادگاروں کیساتھ نا انصافیوں کے خلاف جئے سندھ محاز کی کال پراحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:42

سکھر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے آبادگاروں کیساتھ کی جانی والی زیادتیوں کے خلاف جئے سندھ محاز کی کال پر دیگر شہروں کے طرح سکھر میں کارکنان کی بڑی تعداد نے ضلعی رہنماؤں ثناء اللہ مہر ، کامریڈ صفدر علی میرانی ، وقار سومرو و دیگر کی قیادت میں محمد بن قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ حکومت کے خلاف اور آبادگاروں کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کے غریب آبادگاروں کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کر کے ان کو تذلیل کا شکار بناتی ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جئے سندھ محاز سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور بالا حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہے سندھ کے آبادگاروں کو ان کا جائز حق فراہم کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :