صوبائی دارالحکومت میں سانحہ پشاور کے بعد سرچ آپریشن میں تیزی آگئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 18:30

صوبائی دارالحکومت میں سانحہ پشاور کے بعد سرچ آپریشن میں تیزی آگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں سانحہ پشاور کے بعد سرچ آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ اس حوالے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں سرچ آپریشن کے نتیجہ میں خصوصاً افغانی باشندہ سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں صرف ان لوگون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جاتی ہے جو نامکمل کوائف اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

جہاں پر حساس اداروں کے اہلکار ان سے پوچھ گچھ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی حوالے سے شناخت ہونے والے افراد کو جانچ پڑتال کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ کے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ سرچ آپریشن کا عمل شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ شادمان اور اندورن شہر اور میو ہسپتال کے قریب علاقوں میں سرچ آپریشن کے تخت حراست میں لئے جانے والے دو درجن کے قریب مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی پر مامور ایک آفیسر نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کہا کہ سرچ آپریشن کا یہ عمل بہت پہلے شروع کر دیا جانا چاہئے تھا۔ دہشتگردی کو ختم کرنا صرف پولیس کا بھی کام نہیں ہے پوری قوم کے ساتھ اور تعاون کے بعد ہی ان ناسور سے چھٹکارا ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :