پشاور، ٹریفک وارڈنز سروس کے لئے مختلف نوعیت کی 669نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی،

ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور عملے کے لئے ٹریننگ انفراسٹرکچر پر 539.635ملین روپے لاگت آئے گی

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:08

پشاور، ٹریفک وارڈنز سروس کے لئے مختلف نوعیت کی 669نئی آسامیوں کی منظوری ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ٹریفک وارڈنز سروس کے لئے مختلف نوعیت کی 669نئی آسامیوں ، ضروری ساز و سامان، ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور عملے کے لئے ٹریننگ انفراسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے جس پر 539.635ملین روپے لاگت آئے گی۔ ان نئی اسامیوں کے ساتھ ٹریفک وارڈ نزسروس کے عملے کی کل تعداد 1320سے بڑھ کر 1989ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اگلے مرحلے میں ٹریفک وارڈنز سروس صوبے کے دوسرے شہروں سوات، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی شروع کی جائے گی۔ ٹریفک وارڈنز سروس میں اے ایس آئیز(ASIs) اور آئی ٹی سٹاف کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ جبکہ کانسٹیبلر کی بھرتی نیشنل ٹیسٹننگ سروس(NTS)اور معاون عملے کی بھرتی ایٹا (ETEA) کے ذریعے کی جائیں گی اور اس طرح ٹریفک وارڈنز سروس میں ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے افسران خیبر پختونخوا پویس سے تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :