لاڑکانہ میں داعش سے متعلق وال چاکنگ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ‘ نثار کھوڑو،

دہشتگردوں کے کسی بھی جگہ موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ،سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ‘ سینئر وزیر

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سندھ کے سینئر وزیر سندھ نثار کھوڑونے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں داعش سے متعلق وال چاکنگ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، ضلع میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینئر وزیر نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دہشت گردوں کے کسی بھی جگہ موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا تاہم کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لاڑکانہ میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :