زمیندارایکشن کمیٹی بارکھان کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالراحیم کھیتران کی سربراہی میں واپڈا اہلکاروں کے بارکھان سے تبادلے نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:21

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) زمیندارایکشن کمیٹی بارکھان کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالراحیم کھیتران کی سربراہی میں واپڈا اہلکاروں کے بارکھان سے تبادلے نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکٹروں زمینداروں نے شرکت کی۔اس موقع پرڈاکٹرعبدالراحیم کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان میں واپڈا اہلکار زمینداروں سے ماہوار لاکھوں روپئے بطوربھتہ لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی زمینداروں کو بجلی نہیں دی جاتی ۔

انہوں نی کہا کہ گذشتہ دنوں بھی زمینداروں نے واپڈا اہلکاروں کیخلاف احتجا ج کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر،ایکسین کیسکو لورالائی،ایس ڈی او کیسکو سب ڈویژن کوہلو سے مزاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کیا گیا۔لیکن اس کے باوجود نہ زمیندوراں کو بجلی دی گئی اور نہ ہی ان کرپٹ اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جلسے کے توسط سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طورپر بارکھان کے زمینداروں کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور واپڈا بارکھان کے کرپٹ اہلکاروں کا فوری تبادلہ کرکے انکی جگہ دوسرے اہلکار لائے جائیں بصورت دیگر آنے والے جمعہ کو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔

اگر پھر بھی واپڈا حکام نے اس مسلے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو زمیندارایکشن کمیٹی بارکھان 9 جنوری بروزجمعہ کو لورالائی تا پنجاب جانے والی قومی شاہراہ کو رکنی کے مقام پر احتجاجاً غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیں گے جس کی تمام تر ذمداری واپڈا کے اعلی حکام پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :