پنجاب حکومت گیس بحران کی براہ راست ذمہ دار ہے ،پاکستان عوامی تحریک،

رائٹ ایٹ سورس فارمولہ پر نظر ثانی کی جائے ،حکومت عوامی تحریک کے خلاف منفی پراپیگنڈہ بند کر دے ، عوامی تحریک کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر رحیق عباسی،سابق گورنر غلام مصطفی کھر،خرم نواز گنڈا پور و دیگر کی شرکت

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمی جائزہ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گیس کی بندش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں قرار دیا گیا کہ پنجاب میں گیس کی بندش اور بحران کے براہ راست ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جنہوں نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں آنکھیں بند کر کے رائٹ ایٹ سورس فارمولہ پر دستخط کیے اور پنجاب میں کروڑوں چولہے بجھا دئیے۔

اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق اھمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر ،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،چوہدری مظہر حسین،ساجد بھٹی،جواد حامد،راجہ زاہد،احمد نواز انجم اور شعیب طاہر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مطالبہ کیا گیاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول کرے اور پنجاب حکومت رائٹ ایٹ سورس فارمولے پر نظر ثانی کیلئے مفادات کی مشترکہ کونسل سے رجوع کرے ،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کے خلاف حکومتی سپانسرڈ منفی پراپیگنڈہ مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکمران باز آ جائیں اور قومی یکجہتی کی فضا کو خراب نہ کریں ،پیسے دے کر سیاسی جلسوں میں کارکنوں کو لانا عوامی تحریک کی نہیں حکمران جماعت کا کلچر ہے ،عوامی تحریک کے نظریاتی کارکن اصولوں کیلئے جان اور مال کی قربانیاں دینے کی تاریخ رکھتے ہیں ،انہوں نے کہ اکہ حاجن میمونہ نامی خاتون کا پاکستان عوامی تحریک سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ،سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے کہا کہ ایک مہینے سے پنجاب کے عوام گیس بحران کی وجہ سے انتہائی اذیت کا شکار ہیں ،بچے،خواتین بھوکے سو رہے ہیں ،مگر افسوس حکمرانوں نے اس بحران کو حل کرنا تو دور کی بات اس کی شدت میں کمی لانے کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔

حکمران ایل پی جی کے لائسنس کنٹرول کر سکتے ہیں تو اس کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس کیوں ہیں ۔مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا ہ پور نے کہاکہ سانحہ پشاور کی وجہ سے عوام خاموش ہوئے اگر حکمرانوں نے اس خاموشی اور مفاہمت کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی توس کے بڑے بھییانک نتائج برآمد ہونگے ،انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے عوام اذیت ناک شب و روز گزار رہے ہیں،دسمبر میں جون والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ان حکمرانوں کی مجرمانہ نا اہلی ہے۔