ملک بھر میں سردی کا راج ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ دھند کی لپیٹ میں آگئے ،

شمالی علاقوں میں خشک سردی سے امراض پھیلنا شروع ہوگئے ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، صبح کی پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر اور شام کی پروازیں ایک گھنٹہ قبل روانہ ہونگی کئی شہروں میں پروازیں بند کردی گئیں، ترجمان پی آئی اے ، کہ آئندہ موٹروے کسی صورت بند نہیں کی جائے گی گہری دھند کی صورت میں گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لایا جائے گا، آئی جی موٹرو ے، آئندہ چند روز بھی بارش کی توقع نہیں ، زیادہ تر علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلستان میں برفباری کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:37

ملک بھر میں سردی کا راج ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ دھند کی لپیٹ میں ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ملک بھر میں سردی کا سراج پنجاب اور خیبر پختونخواہ دھند کی لپیٹ میں ، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی سے امراض پھیل رہے ہیں ، ملک بھر میں خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق صبح کی پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر اور شام کی پروازیں ایک گھنٹہ قبل روانہ ہونگی کئی شہروں میں پروازیں بند کردی گئیں ۔

آئی جی موٹرویز پولیس ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ آئندہ موٹروے کسی صورت بند نہیں کی جائے گی گہری دھند کی صورت میں گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دن کے لیے کراچی سے لاہور کی پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے جبکہ دھند اور موسم کی خرابی کے باعث ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور ڈی جی خان کی پرازیں اکتیس دسمبر تک بند کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے انتظامیہ نے موسم کی غیر معمولی صورتحال کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے ۔ دوسری جانب موٹروے پولیس کے آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ دھند اور خراب موسم میں بھی آئندہ موٹروے کھلی رہے گی اور اسے کسی صورت بھی بند نہیں کیا جائے گا تاہم دھند کے باعث گاڑیوں کو قافلے کی صورت میں لایا جائے گا اور قافلے کے ساتھ موٹروے کی پٹرولیم موبائل چلیں گی ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں پانی بھی جم جاتا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلوچستان میں چمن ، پشین ، زیارت اور مسلم باغ سمیت بیشتر علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں خشک سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں پنجاب میں ملتان ، مظفر گڑھ ، راجن پور ، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت گردونواح میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز بھی بارش کی توقع نہیں ہے اور آج سے زیادہ تر علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلستان میں برفباری کی توقع ہے ۔