بھکر ،عورتوں کی خریدوفروخت کرنے والے 5ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:46

بھکر ،عورتوں کی خریدوفروخت کرنے والے 5ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) تھانہ سٹی بھکر نے عورتوں کی خریدوفروخت کرنے والے 5ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سٹی بھکر پولیس نے عورتوں کی خریدوفروخت کرنے والے 5ملزمان عزیز احمد،سجاداحمد،نادیہ بی بی،عشرت بی بی، شبانہ بی بی کو نذیر ٹاؤن نزد ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر سے گرفتار کر کے زیردفعہ 371A/372Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی چوہدری آصف اقبال قمرانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھکر شہر سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر شاکرحسین داوڑ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گشت کے نظام کو موثر ترین بنا دیا گیا ہے جس کے باعث شہر میں ہونے والی چھوٹی وارداتوں پر بڑی حد تک کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔