وفاقی حکومت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قیادت اور کارکنان پر سے مرحلہ وار مقدمات کو واپس لینے لئے رضا مند
جمعہ 26 دسمبر 2014 23:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قیادت اور کارکنان پر سے مرحلہ وار مقدمات کو واپس لینے لئے رضا مند ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو آگاہ کردیا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان پر قائم مقدمات کو واپس لے لے گی اور یہ مقدمات قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مرحلہ وار واپس لئے جائیں گے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے اراکین اسمبلی کے استعفے فوری واپس یا استعفے دینے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے اور پارلیمنٹ میں آکر دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت مرتب کی گئی سفارشات پر قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی مسلسل پس پردہ رابطے میں ہیں۔
جوڈیشل کمیشن اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے حکومت کو عندیہ دیا ہے کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان صدارتی آرڈیننس کے ذریعے فوری طور پر کردیتی ہے تو پی ٹی آئی کی قیادت اپنے اراکین اسمبلی کو واپس لے لے گی اور انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام میں شرکت کے لئے فوری طور پر مشاورت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل سے حکومت کو آگاہ کردے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن طے شدہ معاہدے کے تحت قائم کیا تو عمران خان پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر فوری نظر ثانی کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.