سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی7 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی،

مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش کی مرکزی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں، ذرا ئع

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:35

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی7 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی7 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔ملک بھر میں قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی ۔سابق وزیر اعظم پی پی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی آج ہفتہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کے علاوہ سیمینار اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جن میں بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لئے قربانی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔برسی کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سب سے بڑی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ادھر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی پہلی مرتبہ پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بغیر منائی جائے گی ۔

پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے اُآن لائن کو بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش کی مرکزی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں ۔ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کیا ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ آصف زرداری اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ گزشتہ 6 تقریبات میں بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی تمام برسی کی تقریبات میں شرکت کرتے رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :