قومی لائحہ عمل اجلاس، پہلا ترمیمی مسودہ وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی لائحہ عمل اجلاس میں آئین و قانون میں ترامیم کا پہلا مسودہ وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال، سیاسی و قانونی مشیر خواجہ ظہیر، بیرسٹر ظفراللہ اور اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ شریک ہیں۔
اجلاس میں اے پی سی میں کیے گئے فیصلوں ، انسداد دہشتگردی قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے مختلف قانونی اور آئینی امور پر اجلاس کو بریفنگ دی ۔ دہشتگردوں کا فوری طور پر ٹرائل کرنے سے متعلق آئین و قانون میں ترامیم کا پہلا قانونی مسودہ وزیر اعظم کو پیش کیا ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے مسودے پر دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا اجلاس اکتیس دسمبر بروز بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نیکٹا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ چودھری نثار کرینگے ۔ اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی پر غور کیا جائیگا ۔ دو ہزار تیرہ سے نیکٹا کا ادارہ غیر فعال ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے نیکٹا کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.