فلم ”تیور “9جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:38

فلم ”تیور “9جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپوراور سوناکشی سنہا کی فلم” تیور“9جنوری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رادھا ناچے گی کے بولوں پر مبنی گانے میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا آگرہ کاروایتی رقص پیش کرتی نظر آئینگی جبکہ منوج باجپائی بھی جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔امت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈو کا ری میک ہے جس کی کہانی پنٹونامی آگرہ کے ایک جوشیلے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جورادھیکا نامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور اور سوناکشی سنہا سمیت منوج باجپائی،قدیر خان ،شروتی ہاسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :