سید تنویراحمد نے اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی صدرات کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 12:07

سید تنویراحمد نے اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی صدرات کے انتخابات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) راوی فٹ بال کلب اسلام آباد کے سربراہ سید تنویراحمد نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدرات کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیاہے ، اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن میں ماما شدیر گروپ کے اجلاس کیا۔

(جاری ہے)

الفیصل کلب کے صدر ماما محمد شدیر نے سربراہ سید تنویراحمد کانام اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے آئندہ ہونیوالے انتخابات میں صدرات کیلئے امیدوار نامزد کیا ،جناح کلب کے صدر طارق محمود چوہدری ، ماڈ ل ٹاؤن کلب کے صدر رانا تنویراحمداور حیدری کلب کے سیکرٹری شفقت محمود تائید کی، اجلاس میں اسلام آباد کی مختلف سولہ کلبوں کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر سید تنویراحمد نے نام تجویز کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :