بالی وڈ اداکار سنجے دت جیل جا کر رائٹر بن گئے، 10 فلموں کے سکرپٹس ہی لکھ ڈالے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:58

بالی وڈ اداکار سنجے دت جیل جا کر رائٹر بن گئے، 10 فلموں کے سکرپٹس ہی لکھ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت جیل میں جا کر رائٹر بن گئے، 10 فلموں کے سکرپٹس ہی لکھ ڈالے۔ بالی وڈ اداکار سنجے دت جو فلم بینوں میں منا بھائی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ پونے کی جیل سے 14 دن کی چھٹی پر اپنے ممبئی کے گھر لوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جیل میں 10 فلموں کے سکرپٹ لکھنے کا انکشاف کیا۔ جیل میں وقت گزارنے کے ساتھ سنجے دت میں مصنف کے جراثیم بھی پیدا ہو جائیں گے اس بات سے ان کے پرستار ناواقف ہوں گے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ''پی کے" جس میں سنجے دت نے ایک چھوٹا مگر اہم کردار نبھایا ہے، باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔فلم کی کامیابی پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور فلم دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی

متعلقہ عنوان :