ورلڈ کپ اسکواڈ: عمر اکمل کی جگہ کو بڑے بھائی سے خطرہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:23

ورلڈ کپ اسکواڈ: عمر اکمل کی جگہ کو بڑے بھائی سے خطرہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)وکٹ کیپر کامران اکمل ورلڈ کپ 2015 کے اسکواڈ میں اپنے ہی بھائی عمر اکمل کے لئے خطرہ بن کر سامنے آرہے ہیں،آئوٹ آف فارم عمر اکمل ان فارم سرفراز احمدورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں نمبر ون وکٹ کیپر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔عمر اکمل خراب بیٹنگ فارم کے باوجود ورلڈ کپ میں بیک اپ وکٹ کیپر کے لئے مضبوط امیدوار تھے۔

ذرائع کے مطابق اب ورلڈ کپ اسکواڈ میں انکی جگہ کو کامران اکمل سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

آخری دو ورلڈ کپ میں پاکستان کی بحیثیت وکٹ کیپر نمائندگی کرنے والے کامران اکمل 2015 کے اسکواڈ میں بیک اپ وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل کئے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کامران اکمل کو ورلڈ کپ میں تیسرے اوپنر کے طور پر بھی آزمایا جاسکتا ہے۔آئوٹ آف فارم ناصر جمشید کو بھی ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔کامران اکمل کو شامل کرنے سے ایک آل رائونڈڈر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے،اگر کامران اکمل کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا تو عمر اکمل اور ناصر جمشید باہر ہوجائیں گے۔