نواز شریف سے سیاسی لڑائی ہے ،جمہوریت کی خاطر حکومت کا ساتھ دیا،خورشیدشاہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:41

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدہ شاہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کر دیا ۔سکھر میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمات کو جلد نمٹانے کا ہمیں کوئی راستہ نہ ملا تو ہمیں فوجی عدالتیں بنانا پڑیں۔عدلیہ اس بات کی ضمانت دے کہ مقدمات جلد نمٹانے ہیں تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں ۔

فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے سیاسی لڑائی ہے اس کے باوجود نواز شریف کی حکومت کو جمہوریت کی خاطر بچایا۔خورشید شاہ نے کہا کہ بی بی کا قاتل بیت اللہ محسود مر چکا ہے جو بچ گئے ہیں ان کو فوجی عدالتوں میں لائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے جنگ کے مخالفین کو حامی بنا دیا اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے ۔دہشت گردوں نے دین اور اسلام کونقصان پہنچایا ہے ۔دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو پوری دنیا نے پسند کیا ہے اب دہشت گردوں سے جنگ ہے اور جنگ میں سب جائز ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :