وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر کی قیادت میں کینیڈا پاکستان بزنس کونسل اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات،
سیاسی اور فوجی قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر آ چکی ہے،پاکستان کی جنگ جیتیں گے ، حکومت دہشت گردی کے خاتمے اورتوانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، سانحہ پشاور تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ، سفاک دردندوں نے سکول کے معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا ،اتحاد کی قوت سے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا دیں گے، کینیڈاپاکستان بزنس کونسل پنجاب میں توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھائے:شہبازشریف ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کے لاہور اور پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات مثالی ہیں،یہاں آ کر حقیقی معنوں میں ترقی نظر آتی ہے:ایس ایم منیر
ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایس ایم منیر کی قیادت میں کینیڈا پاکستان بزنس کونسل اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔
حکومت ایک طرف دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے تو دوسری طرف توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جس میں سکول کے معصوم بچوں کو سفاک دردندوں نے بربریت کا نشانہ بنایا۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔(جاری ہے)
پوری قوم دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پانے کیلئے متحد ہو چکی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں سیاسی اور فوجی لیڈرشپ بھی دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر آ چکی ہے۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق کا جو شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور انشاء اللہ اتحاد کی اسی قوت سے دہشت گردوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے صفایا کرکے پاکستان کو امن دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ آئندہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہے جو ہر قیمت پر جیتیں گے کیونکہ دہشت گردی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، کینیڈاپاکستان بزنس کونسل پنجاب میں توانائی اور زراعت کے شعبوں میں بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھائے۔ پنجاب اور اونٹیریو کے درمیان تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔کینیڈا میں موجود پاکستانیوں کو اپنے ملک کا امیج بہتر بنانے کیلئے مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پاکستان کا سب سے منفرد پہلا سولر منصوبہ لگایا جا رہا ہے اور سو میگاواٹ کا یہ منصوبہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ کینیڈا کے بزنس مین سولر پارک میں بھی سولر منصوبے لگانے کے حوالے سے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایس ایم منیر، کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران اور کاروباری شخصیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لاہور اور پنجاب کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب آ کر حقیقی معنوں میں ترقی نظر آتی ہے۔ کینیڈاپاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو کینیڈا کے صوبے اونٹیریو کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.