اوکاڑہ،صوبہ میں نئی تعمیر ہونے والی دس جیلوں کو ایک ماہ میں فنگشنل کر دیا جائے گا،صوبائی وزیر جیل خانہ عبد الوحید آرائیں

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:41

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں نے کہا ہے کہ اوکاڑہ سمیت صوبہ میں نئی تعمیر ہونے والی دس جیلوں کو ایک ماہ میں فنگشنل کر دیا جائے گا۔ان جیلوں کے قیام کا مقصد سنٹرل جیل ساہیوال سمیت کئی ایسی جیلوں کا بوجھ کم کرنا ہے جن میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی تعمیر ہونے والی ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے معائنے کے دوران کیا۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی جیلوں کی تعمیر سے جہاں پر حکومت کو ٹرانسپورٹ کی مد میں اخراجات کے ھوالے سے فائدہ ہو گا وہاں پر عام آدمی بھی جیل میں بند اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کے لئے سفری صعوبتوں اور اخراجات سے بچے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر یہ جیلیں تعمیر کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :