سانحہ پشاور کی تحقیقات میں پیش رفت، سکول کی کنٹین میں کام کرنے والے افغان باشندوں کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:07

سانحہ پشاور کی تحقیقات میں پیش رفت، سکول کی کنٹین میں کام کرنے والے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے،آرمی پبلک سکول کی کنٹین میں کام کرنے والے افغان باشندوں کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔افغان باشندوں کے لواحقین سمیت رابطہ کاروں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ایجنسیوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں کنٹین میں کام کرنے والے دو افراد جن کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ان کا تمام ڈیٹا ان کے زیر استعمال فون کی سمز سے حاصل کیا گیا ہے اور ان کے جن جن لوگوں سے رابطے تھے ان کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہں ۔ان افراد کا بعض افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں سے روابطہ تھے جن سے وہ اپنے موبائل فون سے رابطہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :