جامعہ پشاور ،بینظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جامعہ پشاور میں بینظیر بھٹو شہید کے ساتویں برسی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی گئی ، اس سلسلے میں پیپلز ایس ایف کے صوبائی صدارت کے امیدوار ضیاء اللہ جان خلیل ‘ پشاور یونیورسٹی کے صدر محمد ریاض خان یوسفزی، شہزاد خان، وقار خٹک، سراج آفریدی کی قیادت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کیمپس اور یونیورسٹیوں کے تمام عہدیداروں اور جیالوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

برسی کے موقع پر بینظیر بھٹو ‘ آرمی پبلک سکول کے شہداء سمیت پیپلز پارٹی کے شہداء کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئی اور شمعیں روشن کیں۔ اس دوران مقررین نے بینظیر بھٹو کے زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی جمہوریت اور ملک غریب طبقے کے عوام کی خدمت کو سراہا ۔ آخر میں جیالوں نے بینظیر بھٹو کے ادھوری مشن کو بلاؤل بھٹو کے سربراہی میں پورا کرنے کا بھی عزم کیا اور عہد کیا کہ بھٹوازم کو گھرگھر پہنچا کر ملک بچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :