گوجرانوالہ،پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،

ملزمان دہشتگردی کی کوئی واردات کرنا چاہتے تھے بروقت کارروائی کر کے واردات کو ناکام بنایا گیا‘ ایس پی سٹی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:22

گوجرانوالہ،پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں خود کار ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پولیس نے گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزمان کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان 6 ماہ سے ایک مکان کرایہ پر لے کر یہاں رہ رہے تھے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاور کے بعد جاری سرچ آپریشن کے دوران ان ملزمان کو اطلاع ملنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔

2 ملزمان علی رضا اور نوید خان کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 3 سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 6 کلاشنکوف ، 25 پستول ، 3 رائفلیں 233 بور اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ نے میڈیا کو بتایا کہ امکان ہے کہ ملزمان گوجرانوالہ میں دہشتگردی کی کوئی واردات کرنا چاہتے تھے ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی واردات کو ناکام بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :