سکھر،پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑے میں زخمی نو افراد میں سے ایک وفات پا گیا ،

ورثاء کا اسپتال کے احاطے میں انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پنو عاقل کے قریب پلاٹ کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہونے والے نو افراد میں سے ایک زخمی فوت ہو گیا ، ورثاء کا اسپتال کے احاطے میں انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پنو عاقل کینٹ تھانے کی حد میں پلاٹ تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں نو افراد شدید زخمی حالت میں سول اسپتال سکھر لائے گئے تھے زخمیوں میں سے ایک شخص مجیب الرحمن ولد شر محمد اندھڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساہلاک ہونے والے شخص کے ورثاء شاہ محمد اندھڑ ، علم دین اندھڑ و دیگر نے اسپتال کے احاطے میں واقعہ میں ملوث جوابداروں کی گرفتار ی کیلئے احتجاج کرتے ہوئے بالا احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :