وکلاء برادری انفرادی مفاد ترک کر کے بلاتفریق اجتماعی مفاد میں وکلاء اتحاد کو قائم و دائم رکھے،منظور حسین بلوچ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)خیرپور کے نامور وکیل منظور حسین بلوچ نے کہا ہے کہ وکلا ء برادری انفرادی مفاد کو ترک کر کے بلاتفریق وکلاء برادری کے اجتماعی مفاد میں وکلاء اتحاد کو قائم و دائم رکھے ڈسٹرکٹ خیرپور کی وکلاء برادری بے شمار مسائل اور اجتماعی حقوق کی حاصلات کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں تاکہ خیرپور کے وکلاء برادری میں پائی جانی والی بے چینی و مایوسی کو دور کیا جا سکے خیرپور کے وکلاء برادری اپنے حقوق کیلئے سالانہ انتخابات میں ایسے امیدوار وں کا چناؤ عمل میں لائیں جو وکلاء برادری کے دکھ اور سکھ میں برابر کے شریک ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ایڈوکیٹ منظور حسین بلوچ نے خیرپور وکلاء برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں ۔