عدالتیں آج بھی دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹا ئیں تو فو جی کو رٹوں کیلئے قانوں یا آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں رہے گی ، خورشید شاہ،

بینظیر کے قتل کااہم ملزم بیت اللہ محسود تو ما را جا چکا ہے با قی جو ملزم پکڑے گئے تھے یا زندہ ہیں تو ان کو فو جی کو رٹوں میں لا یا جا ئے گا ،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر عدالتیں آج بھی کہہ دیں کہ وہ دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹا ئیں گی تو پھر فو جی کو رٹوں کے لیے قانوں یا آئین میں ترمیم کر نے کی ضرورت نہیں رہے گی سکھر میں سوئٹ ہوم میں بچوں کی جانب سے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر کے قتل کااہم ملزم بیت اللہ محسود تو ما را جا چکا ہے با قی جو ملزم پکڑے گئے تھے یا زندہ ہیں تو ان کو فو جی کو رٹوں میں لا یا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے سے قبل میان صاحب ، عمران خان ، مو لا نا فضل الرحمان اور جما عت اسلا می ان دہشت گردوں کے خلاف تیار نہیں تھیں مگر پشاور سانحے کے بعد یہ پہلا مو قع ہے کہ وہ چاروں جما عتیں ہما رے ساتھ کھڑی ہیں اگر اس میں پیپلز پا رٹی مخالفت کر تی تو اسے جھو ٹا کہا جا تا خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہو ریت کے لیے اپنے سیا سی مخالف تک کی حکو مت بچا ئی اگر اسے کوئی نقڈصان ہوگا تو ہم یہ برادشت نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ آئین بھی پا رلیمنٹ بنا تی ہے یہ کام بھی پا رلیمنٹ ہی کر ے گی کسی حکو مت کو تو یہ اختیار تک نہیں ہے ہم نے پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ بنا یا مگر افسوس کہ نو ماہ گذر جا نے کے با وجود ایک جج تک ہما رے پاس نہیں آیا تو ان حا لا ت میں ہمیں کوئی اور راستہ نظر نہیں آیااور ہم نے دل پرپتھر رکھ کر یہ فیصلہ کیا کیو نکہ اپنے ہم ملک کے دئیوں کو بجھا نے والوں کو بجھا دیں گے ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جو حا لا ت ہیں ان کا اداراک دس با رہ سال پہلے بینظیر بھٹو کو تھا اور اس خطرے سے ملک کو بچا نے کے لیے پاکستان آئیں اور ملک کے لیے اپنی جان قربا ن کی انہوں نے کہا کہ فو جی عدالتوں کا مینڈیٹ صرف جیٹ بلیک دہشت گردوں اور ان کے حما یتیوں تک محدود ہو گا اور پا رلیمنٹ اس کو واچ کر ے گی ۔