یکم جنوری سے گیس10سے64 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ، سمری تیار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:48

یکم جنوری سے گیس10سے64 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ، سمری تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)حکومت نے یکم جنوری سے گیس10سے64 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت پٹرولیم نے سمری تیار کرلی اوگرا کو31 دسمبر کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کہا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزارت پٹرولیم نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے جس کی منظوری کے بعد31 دسمبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا،سمری کے مطابق کھاد کے کارخانوں کے لئے گیس کی قیمتوں میں64 فیصد صنعتی صارفین کیلئے53 کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے30 کمرشل صارفین کیلئے18فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ گھریلو صارفین کیلئے بھی گیس10فیصد مہنگی کی جائے گی۔۔