رسالپور پولیس اور ایکسایز انٹیلی جنس کی رشکئی انٹر چینج پرمشترکہ کارروائی،

بیرونی ملک لے جانے والے لاکھوں روپوں کی ہیروئن سے بھری کیپسول برآمد کر لی گئی ، تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:23

رسالپور پولیس اور ایکسایز انٹیلی جنس کی رشکئی انٹر چینج پرمشترکہ کارروائی،

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) رسالپور پولیس اور ایکسایز انٹیلی جنس کی رشکئی انٹر چینج پرمشترکہ کارروائی بیرونی ملک لے جانے والے لاکھوں روپوں کی ہیروئن سے بھری کیپسول برآمد کر لی گئی تین ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتا یا کہ کئی عرصے یہ کاروبار کررہے ہیں ۔ملزمان مزید تفتیش جاری ۔ تفصیلات کے مطا بق ڈی جی ایکسایزجاوید مروت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشہرہ رب نواز کو خفیہ سے ذرائع اطلاع ملی تھی کہ علاقہ غیر سے آلٹو موٹر کار نمبر 2000ََِِّْْْْفیصل آباد۔

بھاری مقدار میں ہیروئن سے بھری کیپسول اسلام آباد منتقل کی جارہی ہے اور رشکئی انٹر چینچ پر کسی بھی وقت یہ موٹر کار پشاور اسلام آبادموٹروے میں داخل ہوکر اسلام آباد جائے گا اور وہاں سے یہ ہیروئن سے بھری کیپسول بیرونی ملک سمگل کی جارہی ہے ڈی جی ایکسایزجاوید مروت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشہرہ رب نواز کی خصوصی ہدایات پر تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او خادمین خان ،اے ایس آئی فخرالاسلام خان اور ایکسایز انٹیلی جنس کے انسپکٹر نوید خان ، سب انسپکٹر لعل گل بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ رشکئی انٹر چینچ پر ناکہ بندی کرلی اور مذکورہ گاڑی کی تلاش شروع کردی جسے ہی مذکورہ گاڑی انٹر چینچ داخل ہونے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

تو ناکہ بندی پر موجود پولیس پارٹی نے مذکورہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توموٹر کار میں موجود ملزمان نے ناکہ توڑ کر فرار کی کوشش کی مگر ناکہ پر موجود پولیس اورایکسایز پولیس نے دھرلیا۔ موٹرکار کی تلاشی لینے پر موٹر کار میں پڑے پلاسٹک کی بیگوں میں ہیروئن سے بھرے 689کیپسول برآمد ہوئے ۔ جس پر گاڑی میں سوار عرفان ولد معزاللہ سکنہ قاسمی بانڈہ شیر گڑھ ،محمد رازق ولد گل قند سکنہ محمود آباد عمرزئی چارسدہ اور عبادالرحمن ولد خیرالرحمن کوسکنہ لونڈ خوڑ کو حراست میں لے کر ملزمان سے مزید چھان بین شروع کردی گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتا یا کہ کئی عرصے یہ کاروبار کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :