Live Updates

عمران خان نے میڈیا کے کیمروں سے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 28 دسمبر 2014 12:53

عمران خان نے میڈیا کے کیمروں سے دور رہنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) اسلام دھرنے اور احتجاجی تحریک کے دوران میڈیا میں بھرپور کوریج حاصل کرنے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کیمروں سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

مسلسل چار ماہ تک بے شمار خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کی زینت بننے عمران خان نے دھرنے کے ہنگامی اختتام کے بعد دلبرداشتہ ہو کر میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہی وجہ کہ وہ آج کل کسی ٹاک شو، پریس کانفرنس یا انٹرویوز دیتے نظر نہیں آتے۔ عمران خان نے طویل مصروفیت کے بعد اب کچھ آرام کرنے کی ٹھان لی ہے اور انہوں نے اپنے میڈیا سیکشن کو بھی کچھ عرصے تک میڈیا سے ملاقات نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :