ویمن بیس بال چیمپئن شپ شروع ہوگئی جو 31دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی،

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیخ مظہر احمد چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے

اتوار 28 دسمبر 2014 12:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن اور پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 12 ویں ویمن بیس بال چیمپئن شپ شروع ہو چکی ہے 31 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیخ مظہر احمد چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے 2016 میں ہونے والے ویمن بیس بال ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت ویمن بیس بال سیریز جنوری 2015 میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔ ٹیم کی سلیکشن کیلئے سید خاور شاہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں جمیل کامران اور مصدق حنیف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :