بے نظیرایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اتوار 28 دسمبر 2014 13:11

بے نظیرایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش میں غیرملکی باشندہ بے نظیرایئرپورٹ پر پکڑاگیا۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق نائیجرین شہری بے نظیر ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ جنوبی افریقہ جارہاتھا کہ تلاشی کے دوران شبہ ہونے پر ملزم کا ٹیسٹ کیاگیا تو اُس نے ہیروئن بھرے کیپسول نگل رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیاگیاجنہوں نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :