ملک بھر میں خشک موسم جاری رہنے ،پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھندمیں شدت کا امکان
آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات
اتوار 28 دسمبر 2014 15:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ملک بھر میں جاری مسلسل خشک موسم کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں‘ گذشتہ روز ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مسلسل خشک موسم کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کی پیشینگوئی کی ہے اور ساتھ ہی یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے اور آئندہ چند روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ‘ نارووال‘ گوجرانوالہ‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ اوکاڑہ‘ جھنگ‘ ملتان‘ بہاولپور‘ قصور‘ گجرات‘ راولپنڈی‘ سرگودھا‘ مظفرگڑھ‘ رحیم یار خان اور سکھر میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.