Live Updates

بجلی اور گیس کے جاری بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،پی ٹی آئی رہنماء رانا محمد اویس

اتوار 28 دسمبر 2014 18:08

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف ابوظہبی کے کوآرڈینیٹر رانا محمد اویس نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے جاری بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،شدید سردی کے موسم میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے جرائم پیشہ افراد کی بھی موجیں لگی ہوئی ہیں اوراندھیری راتوں کے باعث صوبہ بھر میں لوٹ مار،ڈکیتی ،راہزنی اور سنگین جرائم کی وارداتیں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں، ان خیالا ت اکا ظہار انہوں نے کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے دھرناختم کرتے ہی حکمرانوں نے ایک بار پھر عوام کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹا لی ہے اور ہوشربا مہنگائی کا اژدہاغریب طبقات کیلئے وبال جان بن گیا ہے،سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور لوگ کھانے کی تیاری کیلئے اپنی جیب کاٹ کر ایندھن کے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

حکمران عوام کا خون چوس کراقتدارمیں رہنے کے عادی ہوچکے ہیں ، مسائل اور مشکلات کے بھنور میں پھنسی ہوئی خلق خدا سڑکوں پر نکل آئی توحکمرانوں کا باجا بج جائیگا،پارلیمان قوم کی حقیقی نمائندگی سے عاری نظر آرہی ہے اور کوئی بھی پارلیمانی جماعت عوام کے حقوق کی بات نہیں کررہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات