سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ کا تیمر گرہ گاڑی کو حادثہ پر اظہار افسوس

اتوار 28 دسمبر 2014 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے تیمر گرہ کے قریب کے سکیاتن دیر بالا کے رہائشیوں کی گاڑی کنویں میں گرنے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسو س اور گہری رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر نے واڑی میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی افسو س کا اظہار کیا ہے سینئر صوبائی وزیر مقابلے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کے لیے ہسپتال بھی گئے ۔ سینئر وزیر نے دونوں واقعوں پرافسو س کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لیے دعاء مغفرت جب کہ اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :