ٹمبر ماکیٹ آتشزدگی: شرجیل میمن نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی

اتوار 28 دسمبر 2014 18:38

ٹمبر ماکیٹ آتشزدگی: شرجیل میمن نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) رات گئے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے واقعے پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی طرف سے استعفے کے مطالبے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دور حکومت میں شہر میں کئی بڑے واقعات ہوئے مگر متحدہ کے کسی وزیر نے کبی استعفیٰ پیش نہیں کیا اور آج ہم سے استعفوں کے مطالبے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی طرف سے آتشزدگی کے واقعے کے دوران حکومتی غفلت کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :