ورلڈ کپ 2015: معین خان کو ٹیم کیساتھ بھیجنے پر 40 لاکھ روپے اضافی خرچ آ ئے گا

اتوار 28 دسمبر 2014 19:31

ورلڈ کپ 2015: معین خان کو ٹیم کیساتھ بھیجنے پر 40 لاکھ روپے اضافی خرچ آ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے چیف سیلیکٹر معین خان کو ورلڈ کپ 2015 کے دوران ٹیم کیساتھ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے بورڈ کو 40 لاکھ روپے اضافی خرچ کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیلیکٹرکو 300ڈالر یومیہ الاؤنس اور 400ڈالر یومیہ کھانے کی مد میں دیئے جائیں گے جبکہ وہ دورے کے دوران بزنس کلاس میں سفر کریں گے جس کا خرچہ بھی کرکٹ بورڈ ہی برداشت کرے گا۔ واضح رہے معین خان اس سے پہلے کرکٹ بورڈ میں دو عہدوں پر بھی فائز تھے تاہم بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ان کو ایک عہدے سے ہٹا کر چیف سیلیکٹر تعینات کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :