پی سی بی کا سلیکشن کمیشن کے ارکان میں کمی کا فیصلہ

پیر 29 دسمبر 2014 10:33

پی سی بی کا سلیکشن کمیشن کے ارکان میں کمی کا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29 دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں کمی کافیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد میں کمی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں سے اعجاز احمد اور محمد اکرم کو فارغ کر دیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی کے اراکین کی تعداد 6کی بجائے 4رہ جائے گی جبکہ باقی ماندہ 4سلیکٹرز میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے اور سابق وکٹ کیپر بلے باز سلیم یوسف کی جگہ سابق فاسٹ باؤلر سلیم جعفر کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :