پاکستان پیپلز پارٹی ایک جہد مسلسل کا نام ہے‘مسرت شاہین،

پیپلز پارٹی کے قائدین اپنے شہید قائدین کی سوچ وفکر اور ویژن کے مطابق اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے

پیر 29 دسمبر 2014 12:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ سٹی میرپور کی کوارڈینیٹر مسرت شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جہد مسلسل کا نام ہے پیپلز پارٹی کے قائدین اپنے شہید قائدین کی سوچ وفکر اور ویژن کے مطابق اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے دختر مشرق بے نظیر بھٹو شہید نے قائد عوام کے فلسفے کے مطابق ملک کے غریب ،مزدور ،کسان اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ جاری رکھی اور پاکستان کی مضبوط و مستحکم بنانے اور جمہوریت کو تن آور درخت بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائدین نے اپنے لہو سے جمہوریت کو جلا بخشی ہے پیپلز پارٹی ایک تحریک اور نظریے کا نام ہے اور دختر مشرق کے مشن تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیا لات کا اظہارانھوں نے پیپلز سیکرٹریٹ ایف ون میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شمیم کوثر، تعظیم بیگم، عظمت بی بی، صبا کوثر، زرینہ بی بی ،حمیرا کوثر ،روبینہ کوثر ،عظمی کوثر بھی موجو د تھیں مسرت شاہین نے کہا کہ دختر مشرق کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے خدمات تاریخ کا سنہری حروف بن چکی ہے ان کی لازوال قربانی کی بدولت آج پاکستانی قوم سر اٹھائے فخر سے زندہ ہے دختر مشرق کی برسی پوری دنیا کے اندر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور خواتین ونگ آج عقیدت و احترام سے منا رہے ہے برسی کو شہداء پشاور سے منسوب کر کے پیپلز پارٹی کی قیادت نے اعلی ظرفی کا ثبوت دیا ہے انھوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں سے پاکستان اور جمہوریت قائم ودائم ہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا مسئلہ کشمیر کے ہزا ر سال جنگ لڑنے کا سلوگن دیا اور کشمیریوں کو ڈیول نیشنلٹی دلوائی شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کو جلا بخشی ۔

پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ہے کوارڈینیٹر مسرت شاہین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور خواتین ونگ اپنے عظیم لیڈروں قائد عوام ذولفقار علی بھٹو،دختر مشرق بے نظیر بھٹو کے نظریات ،افکار اور اسکے عظیم جھنڈے کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔