راولاکوٹ کی طالبہ کا اعزاز‘ امریکہ کی یونیورسٹی نے مقالہ منظور کر لیا،

اگلے ماہ فلوریڈا کی یونیورسٹی میں راولاکوٹ کی طالبہ ایشاء کی نمائندگی کرے گی

پیر 29 دسمبر 2014 12:18

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) راولاکوٹ کی طالبہ کا اعزاز امریکہ کی یونیورسٹی نے مقالہ منظور کر لیا اگلے ماہ فلوریڈا کی یونیورسٹی میں راولاکوٹ کی طالبہ ایشاء کی نمائندگی کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست فلوریڈا کی nova south eastaranیونیورسٹی کی طرف سے sixth TQR ( the qualitative report conference) میں بر اعظم ایشاء سے مقالہ پڑھنے کے لیے واحد منتحب ہونے کا اعزاز ۔

راولاکوٹ آزاد کشمیر کے نواحی گاوں پوٹھی مکوالاں سے تعلق رکھنے والی طالبہ کومل مشتاق نے حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل کرنے والی طالبہ کومل مشتاق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پوٹھی مکوالاں کی ہیڈ مسٹریس مقصودہ اختر اور ریٹائرڈ سکول ٹیچر مشتاق یوسف کی بیٹی اور اردو ادب کے نامور مزاح نگار محمد کبیر خان اور محقق ڈاکٹر محمد صغیر خان کی بھانجی ہیں ۔

کومل مشتاق سات،آٹھ ،اور نو جنوری کو فلوریڈا کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی اس کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کریں گی ان کے منظور ہونے والے مقالے کا عنوان social media the qualitative inquiry of advanteges and disadvantages for buisnesses.ہے یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردی انفارمیشن کے مطابق کومل مشتاق بر اعظم ایشاء سے اس مقالے کے لیے منتحب ہونے والی واحد طالبہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :