ملائیشین طیارے کے مسافروں سے متعلق غیر یقینی کیفیت برقرار، غم سے نڈھال لواحقین پیاروں کی بخیریت واپسی کے منتظر،

پاپا پلیز واپس آ جائیں مجھے اب بھی آپ کی ضرورت ہے، لاپتہ طیارے کے پائلٹ کی بیٹی کا ٹوئٹ

پیر 29 دسمبر 2014 12:27

ملائیشین طیارے کے مسافروں سے متعلق غیر یقینی کیفیت برقرار، غم سے نڈھال ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ملائیشیاء کے لاپتہ طیارے کے مسافروں سے متعلق غیر یقینی کیفیت برقرار رہنے کے باعث غم سے نڈھال لواحقین دوسرے روز بھی اپنے پیاروں کی بخیریت واپسی کے منتظر رہے ،کئی لواحقین معلومات نہ ملنے کے باعث پھوٹ پھوٹ کر روپ دیئے، لاپتہ طیارے کی پائلٹ کی 22 سالہ بیٹی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاپا پلیز واپس آجائیں مجھے اب بھی آپ کی ضرورت ہے، ملائیشین طیارے کے حادثے نے 162خاندانوں کا مستقبل داوٴ پر لگا دیا۔

(جاری ہے)

کسی کو والدین کا انتظار ہے اور کوئی اپنے بچوں کا منتظر ہے۔ انڈونیشیا کی ائیر لائن ایئر ایشیا کے کاوٴنٹر پر معلومات کیلئے آنیوالے لوگ دھاڑیں مار کر روتے نظر آئے جبکہ کچھ اپنی بھیگی آنکھیں بار بار صاف کرتے رہے۔