مورو میں قبر کھودنے والا شخص تیسری بار قبر کھودتے ہوئے گرفتار

پیر 29 دسمبر 2014 13:42

مورو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) مورو میں قبر کھودنے والا شخص تیسری بار قبر کھودتے ہوئے گرفتار‘ سینکڑوں شہری تھانے پہنچ گئے‘ پولیس کی لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ‘ لاٹھی چارج۔ تفصیلات کے مطابق مورو شہر کے مسہور قبرستان خلیفہ سائیں کے قبرستان سے تیسری بار قبر کھود کر نعش نکالنے والا مبینہ شخص علی مراد مشوری کو پولیس اور نعش کے ورثا نے قبر کھودتے ہوئے گرفتار کرلیا اور مورو تھانے کے لاک اپ میں بند کردیا‘ یہ خبر شہر میں آگ کی طرح بھڑک اٹھی اور سینکڑوں شہری تھانے پہنچ گئے‘ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور لوگوں پر لاٹھی چارج کیا اور پتھر بھی برسائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے مورو شہر میں ایک شخص گل منیر میمن نامہ فوت ہوگیا تھا جس کو مورو شہر کے مشہور قبرستان خلیفہ سائیں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا جس کی نعش کو رات کے وقت نامعلوم لوگوں نے قبر سے نکال کر کفن اتار لیا تھا اور ٹانگ توڑ دی تھی جس کو دوبارہ ورثا نے سپرد خاک کردیا تھا مگر قبر کھودنے والے باز نہیں آئے اور دوسری اور تیسری مرتبہ بھی قبر کھود کر نعش نکالنے کی کوشش کی گئی اور ایک جنونی شخص 50 سالا علی مردان مشوری پکڑا گیا ہے‘ مزید تفتیش جاری ہے‘ مورو کی تاریخ میں پہلی بار ایسے واقعہ پر لوگوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔