شدید دھند کے باعث محمد حفیظ کی فلائٹس لیٹ ہونے کا امکان

پیر 29 دسمبر 2014 17:09

شدید دھند کے باعث محمد حفیظ کی فلائٹس لیٹ ہونے کا امکان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے کرکٹر محمد حفیظ کی بھارت روانگی دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق باؤلنگ ایکشن پر پابندی کے شکار محمد حفیظ کو ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ بائیو میکینک ٹیسٹ کے لئے رات بھارت روانہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشنرات کو بند ہوتا ہے ، اس لئے محمد حفیظ کی رات بھارت روانگی بھی تاخیر سے دکھائی دیتی ہے۔ دھند کی صورت میں محمد حفیظ آج بھارت روانہ ہوں گے جہاں بدھ کو چنائی میں ان کا بائیو مکینک ٹیسٹ شیڈول ہے۔ قومی کرکٹر کا یہ ٹیسٹ پی سی بی اپنے طور پر کرا رہا ہے۔