میلبورن: ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا،

کرس راجرز اور شان مارش کی نصف سنچریوں کی بدولت کینگروز نے بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنالیے، رنز کی مجموعی برتری حاصل،

پیر 29 دسمبر 2014 17:09

میلبورن: ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا،

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) میلبورن: ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا کرس راجرز اور شان مارش کی نصف سنچریوں کی بدولت کینگروز نے بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنالیے اور اس کو بھارت کے خلاف 326 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی، اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی اننگز میں 465 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، کرس راجرز 69 اور شان مارش نے نا قابل شکست 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریان ہیرس نے 4، مچل جانسن نے 3 ، نیتھن لیون نے 2 اور شین واٹسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، کینگروز نے میچ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنالیے تھے اور اس کو بھارت کے خلاف 326 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی چوتھے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور سات وکٹ پر 261 رنز تھا اور شان مارش اور رائن ہیرس کریز پر موجود ہیں

متعلقہ عنوان :