پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بے نظیر آباد کرکٹ کلب کو ختم کرکے حیدر آباد کرکٹ کلب قائم کرنے کا فیصلہ

پیر 29 دسمبر 2014 17:09

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بے نظیر آباد کرکٹ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بے نظیر آباد کرکٹ کلب کو ختم کرکے ان کی جگہ حیدر آباد کرکٹ کلب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست میں فیلڈنگ اور باؤلنگ کو قصور وار قرار دیا ‘ یہ فیصلے گزشتہ روز پی بی سی سی میں ہونے والے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں کئے گئے۔

اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کی۔ جس میں بلائنڈ کرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عمران احمد شیخ ‘ انٹرنیشنل افیئر طارق محمود اعوان ‘ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنل بلال ستی‘ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سلمان بخاری‘ ڈائریکٹر فنانس نفیس احمد جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن حبیب اللہ خٹک نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :