شام،حلب میں کار حملہ،دو بچوں سمیت 6افرادہلاک

پیر 29 دسمبر 2014 17:50

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) شام کے شمالی صوبہ حلب کے ایک کردش علاقے میں گزشتہ روز ایک کار حملے میں 2بچوں سمیت6افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات ایک مبصر گروپ نے بتائی۔انسانی حقوق کیلئے شامی مبصر گروپ نے کہا کہ حملے کا ہدف قتنا علاقے میں کردش فورسز کے زیر قبضہ قصبے میں ایک چیک پوائنٹ تھا۔گروپ نے کہا کہ چیک پوائنٹ پر موجود چار کردش جنگجو کے علاوہ دو بچے بھی ہلاک ہوگئے،10زخمیوں میں مزید چار بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے میں کردش جنگجو دولت اسلامیہ گروپ کے جہادی جنگجوؤں سے لڑ رہے ہیں،شام میں جنگ مارچ 2011ء میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب صدر بشارالاسد حکومت کیخلاف پرامن مظاہرے شروع ہوئے،تاہم ایک سفاک حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد تیزی سے مسلح بغاوت بڑھ گئی۔برطانیہ کے مبصر گروپ ،جو بیرون ملک نیٹ ورک کے کارکنوں اور طبی حکام کی اپنی اطلاعات پر بھروسہ کرتا ہے ،کے مطابق تصادم میں2لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :