حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ،

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے رواں مالی سال حکومت کو 60سے 70ارب روپے نقصان برداشت کرنا پڑیگا،وزارت خزانہ

پیر 29 دسمبر 2014 18:20

حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) بھاری بجٹ خسارے سے بچنے کے لئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو ٹیکسوں کی رقم میں کمی کا سامنا ہے۔

جس کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کے اقدامات نہ کئے گئے تو بجٹ خسارہ بڑھ جائے گا، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے رواں مالی سال حکومت کو ساٹھ سے ستر ارب روپے نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :