پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، فلائٹ آپریشن معطل، موٹروے پر بھاری ٹریفک بند

منگل 30 دسمبر 2014 10:54

پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، فلائٹ آپریشن معطل، موٹروے پر بھاری ٹریفک ..

لاہور / فیصل آباد / ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہر طرف شدید دھند کا راج ، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ، موٹر وے پر حدنگاہ انتہائی کم ، بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ پنجاب بھر کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں دھند نے نظام زندگی معطل کر دیا۔

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر وے پر حدنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ملتان میں اور گردونواح کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ دس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے دھند کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ شہر میں دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر جبکہ نواحی علاقوں میں حد نگاہ بیس سے تیس میٹر تک ہے ۔ لاہور جانیوالی پی کے 386 جبکہ مدینہ سے آنیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ۔ جنوبی پنجاب میں دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہے ۔ ملتان ریلوے سٹیشن پر اپ اور ڈاؤن کی ٹرینیں 4 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :