محکمہ تعلیم کا وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان

منگل 30 دسمبر 2014 12:37

محکمہ تعلیم کا وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) محکمہ تعلیم نے وفاقی دارلحکومت کے تعلیم اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13جنوری 2015تک توسیع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تعطیلات میں توسیع سیکیورٹی خدشات اور سردی کی شدت کے باعث کی گئی ہیں جس کے تحت اسلا م آبادکے تعلیمی ادارے اب 13جنوری 2015کو دوبارہ کھولے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی جس کے مطابق تعلیمی ادارے 2جنوری کو کھلنے تھے لیکن حساس اداروں کی انتباہ کے بعد محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں مزید توسیع کا اعلان کر دیاہے جس کے تحت اب تعلیمی ادارے 13جنوری کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :