سیلاب سے ملائیشیا میں 10،تھائی لینڈ میں14افراد ہلاک ہوگئے،

ملائیشیاء میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ، آئندہ ہفتے تک شدید بارشوں کا امکان،محکمہ موسمیات

منگل 30 دسمبر 2014 13:01

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) ملائیشیا میں آنیوالے شدید ترین سیلاب کے باعث 10افرادہلاک جبکہ دوسری جانب تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں سیلاب نے 14 افراد کی جان لے لی، ملائیشیا کو 10سال کے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں،سڑکیں اور گلیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،متاثرین کی امداد کا کام بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔اْدھر تھائی لینڈ میں بھی سیلاب کی صورتحال خطرناک ہے جہاں ملک کے جنوبی علاقے میں سیلاب سے 14 افرادہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :