حضرت امام حسن عسکری  کا یوم شہادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

منگل 30 دسمبر 2014 13:37

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) حضرت امام حسن عسکر کا یوم شہادت کل بدھ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ایام عزاء کی الوداعی مجالس عزاء منعقد ہونگی جبکہ علم اور چپ تعزیے کے جلوس برآمد ہونگے۔ایام عزاء کی آخری مجالس عزاء اور ماتمی جلوس بسلسلہ شہادت حضرت امام حسن عسکری  8ربیع الاوّل 31دسمبربروز بدھ نکالے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات ،جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم شہادت حضرت امام حسن عسکری  عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں مجالس عزاء منعقد ہونگی جس سے خطاب کے دوران علماء وذاکرین حضرت امام حسن عسکری  کی فضیلت اور شہادت پر روشنی ڈالیں گے جبکہ علم اور چپ تعزیوں پر مشتمل ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

حضرت امام حسن عسکری  اثناء عشریہ کے گیارہویں امام ہیں ان کا نام نامی حسن ،لقب العسکری جبکہ کنیت ابو محمد ہے آپ  ربیع الثانی کو مدینہ میں پیدا ہوئے ۔آپ  8ربیع الاوّل کو درجہ شہادت پر فائز ہوئے آپ  کا مزار مبارک سمارا (عراق) میں ہے۔