سانگھڑ ، کروڑوں روپے مالیت کی تاریخی ڈکیتی ‘ سونا‘ زیورات‘ اور قیمتی اشیاء کے ساتھ ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا

منگل 30 دسمبر 2014 14:19

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) سانگھڑ کے نزدیک کنڈیاری شہر میں کروڑوں روپے مالیت کی تاریخی ڈکیتی کی واردات‘ سونا‘ زیورات‘ اور قیمتی اشیاء کے ساتھ ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا‘ سیاسی شخصیت نثار احمد وسان بے نظیر بھٹو کی برسی پر لارکانہ گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کے نزدیک کنڈیاری کے زمیندار پیپلز پارٹی کلچر ونگ نواب شاہ ڈویژن کے صدر نثار احمد وسان بے نظیر بھٹو کی برسی میں گئے ہوئے تھے ان کی غیر موجودگی میں ان کے بنگلے میں ملازمین سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور گھر میں نقد 5 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کا سونا‘ زیورات‘ انعامی بانڈز ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ کنڈیاری شہر کی تاریخی ڈکیتی کی واردات ہے اس سلسلے میں ان کے عزیز پی پی کے رہنما زکوة وعشر کمیٹی کے چیئرمین فیصل وسان نے بتایا کہ نثار وسان بے نظیر بھٹو کی برسی پر لاڑکانہ گئے تھے ان کی غیر موجودگی میں واردات ہوئی۔ آخری اطلاعات تک کوئی کیس وگرفتاری نہیں ہوسکی۔